۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت‌ الله سید محمد سعیدی

حوزہ/ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے سید حسن نصراللہ اور دیگر مقاومت کے سرداروں کی شہادت کے بعد ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید محمد سعیدی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور دیگر سردارانِ مقاومت کی لبنان میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا اور کہا: اس خطے کی تقدیر مقاومت کے سپاہیوں، خاص طور پر حزب اللہ کے ذریعے رقم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے دلوں میں صیہونی حکومت کے خلاف جو غم و غصہ بھرا ہے، وہ کسی بھی لمحے سیلاب کی صورت اختیار کر سکتا ہے اور صیہونیوں کو دنیا سے مٹا سکتا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیہ راجعون و انا من المجرمین منتقمون

سید مقاومت، ولایت کے وفادار سپاہی، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل، حاج سید حسن نصراللہ کی شہادت، جنہوں نے خدا کے دشمنوں کے خلاف مقدس جہاد میں اپنی جان نچھاور کر دیا اور دنیا بھر کے آزاد انسانوں کے دلوں کو غمگین کر دیا، اس غم سے مومنین کے سینوں میں انتقام کی آگ بھڑک اٹھی۔

شہید نصراللہ نے وہ راستہ اختیار کیا جس کی فتح کا وعدہ اللہ نے کیا ہے۔ اس راستے کو لبنان، شام، عراق، یمن اور ایران کے بہادر سپاہی پوری قوت و طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے اور جیسا کہ رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے فرمایا ہے، اس خطے کی تقدیر مقاومت کے سپاہیوں اور بالخصوص حزب اللہ کے ہاتھوں لکھی جائے گی۔

درندہ صفت اسرائیلی حکومت اپنے مسلسل جرائم کے ذریعے اپنی تباہی کا راستہ خود ہموار کر رہی ہے اور امت مسلمہ کو اپنے خلاف مزید متحد اور پرعزم بنا رہی ہے۔ آج، مسلمانوں کے دلوں میں صیہونی حکومت کے خلاف جو غصہ جمع ہو رہا ہے، وہ کسی بھی لمحے لبریز ہو سکتا ہے اور ایک ایسا سیلاب اٹھا سکتا ہے جو دنیا سے صیہونیت کے ہر نشان کو مٹا دے گا۔

میں، بارگاہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سے، اس عظیم شہادت اور دیگر سردارانِ مقاومت بشمول سردار عباس نیلفروشان کی شہادت پر حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداه، رہبر معظم اور ملت ایران خصوصاً شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے خداوند سے بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں۔

سید محمد سعیدی

متولی حرم مطہر حضرت معصومہ

سلام اللہ علیہا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .